ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: نالے سے ملی 22 سالہ لڑکے کی لاش

دہلی: نالے سے ملی 22 سالہ لڑکے کی لاش

Sun, 15 Sep 2019 23:04:13    S.O. News Service

نئی دہلی،15 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بیرونی شمالی دہلی کے تھانہ این آئی اے ایریا کے علی پور میں گندے نالے کے اندر نوجوان کی لاش ملی۔نوجوان کے دونوں پیر بندھے ہوئے تھے۔مرنے والا نوجوان 11 ستمبر سے لاپتہ تھا۔نوجوان ٹرانسپورٹ پر بروکر کا کام کرتا تھا۔متوفی نوجوان کا نام منیش بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر تقریباً22 سال ہے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی درج کرا رکھی تھی اور منیش کی تلاش جاری تھی۔اتوار کو پرانے نیشنل ہائیوئے کے کنارے علی پور میں گندے نالے کے اندر ایک لاش ملی۔جب لاش کو باہر نکالا گیا تو لاش کے پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ اس سے صاف تھا کہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد نالے میں پھینک دیا گیا ہے۔جب راہگیروں نے دیکھا تو پولیس کو معلومات دی۔موقع پر آئی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔جب لاش کی شناخت ہوئی تو یہ لاش منیش کی ہی نکلی جو 11 ستمبر سے لاپتہ تھا۔منیش کو قتل کر کے پھینکا گیا یا نالے میں ڈبوکر مارا گیا وہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی پتہ چلے گا۔فی الحال دہلی پولیس اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے کہ آخر کار کن لوگوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے اور ان کا کیا مقصد تھا۔


Share: